قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ نئے انکشافات میں کرنل پرساد پروہت کے خلاف سمجھوتہ دھماکہ سے متعلق کوئی ثبوت نہ ملنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور ماحولیات کے وزیر پرکاش جاویڈکر نے آج الزام لگایا کہ ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) حکومت سیکورٹی اور
جانچ ایجنسیوں کا سیاسی مفاد کے لئے استعمال کرتی رہی ۔
مسٹر جاویڈکر نے کابینہ کے فیصلوں کے تعلق سے نامہ نگاروں کو آگاہ کرنے کے بعد کہا کہ این آئی اے کے ذریعہ کیا گیا انکشاف تو شروعات ہے ۔
یہ اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ یو پی اے نے تفتیشی ایجنسیوں کا سیاسی آلہ کے طورپر استعمال کیا